سی ٹی او لاہور کیلئے انٹرویو مکمل ، ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی مضبوط امیدوار
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی ٹی او لاہور کی خالی سیٹ پر تعیناتی کے لئے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو سی ٹی او لاہور تعینات کئے جانے کا امکان ہے ، ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی اس وقت ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینا ت ہیں، وہ ایس پی، سی آر او لاہور بھی تعینات رہ چکے ہیں،انٹرویو پینل میں ایس ایس پی فیصل شہزاد اور ایس ایس پی اختر فاروق بھی شامل تھے۔