وعدہ خلافی، ناکہ بندی، دھمکیاں حقیقی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں راہ میں رکاوٹ ہیں۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کرتا رہے گا، دنیا کو آپ کی منافقانہ بیان بازی، دعوؤں اور عمل میں تضاد نظر آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا۔