میڈیکل ایکولینس امتحان کیلئے رجسٹریشن میں آج تک توسیع
اسلام آباد (دنیا نیوز)فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل ایکولینس امتحان کے حوالے سے پیش رفت، پی ایم اینڈ ڈی سی نے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21اپریل سے بڑھا کر 23اپریل کر دی۔
کونسل نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں ۔ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ایکولینس بورڈ (این ای بی) کا امتحان 16 مئی بروز ہفتہ کو منعقد ہو گا ۔جبکہ اس کا انعقاد راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کیا جائے گا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید معلومات کے لیے امیدواروں کو اپنی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔