سموگ تدارک کیس :آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے پی ایچ اے سے چنے گئے پارکوں کی تفصیلات اور بحالی کی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آگے سموگ سیزن آنے والا ہے بھٹوں کی چیکنگ ابھی سے شروع کی جائے ،ٹریفک پولیس کا رویہ عجیب ہے ، دو موٹر سائیکل سواروں کو روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں،چاہے ساری سڑک پر ٹریفک بلاک ہو جائے ،موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو ،بظاہر سب ٹھیک ہو تو کیوں روکتے ہیں ؟،موٹر وہیکل آرڈیننس میں لکھا ہے کہ گاڑی روکنے کی وجوہات بتانا ہوں گی،ٹریفک پولیس روزانہ خود ہی قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے ،موٹر سائیکل والے کو روک لیتے ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پاس سے گزر رہی ہیں، گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوا آلودہ ہو رہی ہے ،ٹریفک رش کے دوران چالانوں کا ریکوری پراسس قانون میں کہیں درج نہیں۔