سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے 38 افسران کو اسلام آباد رپورٹ کرنیکاحکم

سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے 38 افسران کو اسلام آباد رپورٹ کرنیکاحکم

اوایم جی گریڈ17 کے افسران شامل،بطور سیکشن آفیسرز (پروبیشنرز)24 اپریل سے تعیناتی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے 38 افسران کو سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) کیلئے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (STI) اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ان افسران کی بطور سیکشن آفیسرز (پروبیشنرز) تعیناتی کا اطلاق 24 اپریل 2026 سے ہوگا۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنی تربیت اور نئی ذمہ داریوں کے آغاز کیلئے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں رپورٹ کریں۔سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے نامزد افسران میں ثانیہ سعید، عاقب شوکت، قمر عباس، فاطمہ شکیل، کلیم اللہ، زرق خان محسود، فاطمہ مہر، جاوید اقبال، حسان علی محسود، بشارت علی خان، محمد بہرام ضیا خان داور، فرمان علی، شایان سمیع، حماد حسان، محمد نورالدین زنگی، بی بی منیحہ، عابد علی، صورت خان، ارم، صفیہ افضل، ثنا رحمان خان، سحر بتول خان، شاہین تاج، صدف صابر، جیون، بھیشم کمار، پوجا، آفاق احمد خان، سید احسن شاہ، معلم افضل، عبدالباسط، سالار بلوچ، مختار علی، محمد جہانگیر، سید عابد اللہ، رشیدہ ارشد، مریم صابر حسین اور ذکیہ شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں