شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں کیلئے 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے ، کراچی، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپورشدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور تربت کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، وسطی پنجاب،خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں شدید اضافہ متوقع ہے ۔شدید گرمی کے باعث لو لگنے ، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید دھوپ میں غیرضروری باہرنہ نکلیں ، زیادہ پانی پی کر نکلیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔