سوشل میڈیاپر ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی تجویزپرشہری گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد پولیس نے ترنول ریلوے پھاٹک کو ‘آبنائے ہرمز’سے تشبیہ دے کر اسےبند کرنے کی تجویز پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں سپیشل چیکنگ اور جانچ پڑتال کے دوران سب انسپکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک تحریر دیکھی۔جس میں شہری ڈھوک پراچہ کے رہائشی خرم نذیر نے لکھا تھا کہ ‘ترنول پھاٹک بھی ‘آبنائے ہرمز’ سے کم نہیں، اگر اسے بند کر دیا جائے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔’ ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ایسی کسی بھی تشہیر یا اشتعال انگیز مواد کی اشاعت دفعہ 144 کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔پولیس نے خرم نذیر کا موبائل فون قبضے میں لے کر مذکورہ پوسٹ کی باقاعدہ تصدیق کی جس کے بعد مجاز اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی اور عوام کو ترنول پھاٹک بند کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کے الزام میں متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔متعلقہ پولیس افسروں اور ترجمان اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔