کسٹم انفورسمنٹ نے ایرانی ڈیزل سے بھری کشتی ضبط کرلی

کسٹم انفورسمنٹ نے ایرانی  ڈیزل سے بھری کشتی ضبط کرلی

حب(نمائندہ دنیا)گڈانی کسٹمز کلکٹریٹ کی نگرانی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے گوادر کے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو اپنی تحویل میں لے لیا، کشتی سے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ  گڈانی نے گوادر کے سمندر استولا آئی لینڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لانچ کو اپنے قبضے میں لے لیا، جس میں 22 ہزار 130لیٹرز ہائی اسپیڈ ایرانی ڈیزل لوڈ تھا،ایرانی ڈیزل اور لانچ کی ٹوٹل مالیت 4کروڑ34 لاکھ روپے بنتی ہے ، کسٹم انفورسمنٹ نے سمندر میں پٹرولنگ کرتے ہوئے چیکنگ کی تو پتہ چلا کہ کشتی ایرانی ڈیزل سے لوڈ ہے ، جس پر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے کارروائی کرتے ہوئے کشتی اپنی تحویل میں لے لی،حکام کے مطابق کسٹمز کی تاریخ میں پہلی بار ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو سمندر میں پٹرولنگ کے دوران کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں