بری امام کار سرکار مداخلت کیس، 15ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بری امام میں کار سرکار مداخلت کے کیس میں گرفتار15افراد کو جوڈیشل کر دیا۔
پولیس نے 15 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا اور پندرہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔