کرپشن کی اجازت نہیں دیں گے
تورغر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد صفدر اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،تورغر کی پسماندگی وغربت دور کریں گے ،میں نے تورغر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ۔تورغر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ حالات میں ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔