بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے جہازوں کی فروخت دو گنا ہوگئی

بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی  کے جہازوں کی فروخت دو گنا ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں کے ذریعے رافیل ودیگر بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دوگنی ہوگئی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔ گزشتہ سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھا جو کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے ۔کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J-10 لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت جنگ میں استعمال ہوئے جس میں پاکستانی فضائیہ نے ان طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں