اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ججز  کے تبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حامد خان کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کو چیلنج کر دیا۔

 درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے آئین کے آرٹیکل 2 اے کے منافی ہیں اور اس پورے عمل میں شفافیت کا فقدان رہا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں، جو کہ آئینی تقاضوں کے خلاف ہے ۔ درخواست گزاروں نے وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ہے اور استدعا کی ہے کہ عدالت ان تبادلوں کو غیر آئینی قرار دے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 184(3) کو ختم کرنا غیر آئینی ہے جبکہ آرٹیکل 175(2) میں کی گئی ترمیم بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں