کراچی ،لسبیلہ میں 10ارب ایرانی ریال سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ،لسبیلہ میں 10ارب ایرانی  ریال سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی، لسبیلہ (اسٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا) کراچی اور لسبیلہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 10ارب ایرانی ریال سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزم گرفتار کرلئے۔

جن کی شناخت احمد خان ولد محمد ہاشم اور مصباح الحق ولد عنایت الحق کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سے دو ارب ایرانی ریال، موبائل فونز اور 11 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے ۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزموں کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی سمیت مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔ ادھر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اﷲ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وحید علی مگسی نے ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کار کو مشکوک جان کر روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے اسمگل شدہ 7 ارب 88 کروڑ ایرانی ریال برآمد ہوئے ۔

اوتھل پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کو برائے مزید قانونی کارروائی کسٹم حکام وندر کے حوالے کردیا۔کراچی میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 ارب ایرانی ریال سمگلنگ کی اور خرید و فروخت کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزم گرفتار کرلئے۔ جن کی شناخت احمد خان ولد محمد ہاشم اور مصباح الحق ولد عنایت الحق کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سے دو ارب ایرانی ریال، موبائل فونز اور 11 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے ۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزموں کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی سمیت مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔ ادھر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اﷲ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وحید علی مگسی نے ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کار کو مشکوک جان کر روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے اسمگل شدہ 7 ارب 88 کروڑ ایرانی ریال برآمد ہوئے ۔ اوتھل پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کو برائے مزید قانونی کارروائی کسٹم حکام وندر کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں