بلوچستان:گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )صحبت پور کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا۔ متعدد علاقوں کو گیس فراہمی معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود بھنڈ شریف گوٹھ بہادرعلی کھوسو پل کے نیچے سے گزرنے والی چھ انچ قطر گیس پائپ لائن کو نا معلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے صحبت پور فرید آباد بھنڈ شریف جیانی دولت گھاڑی حیردین چتن پٹی درگئی سمیت سینکڑوں دیہی و شہری علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ۔واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کا محاصرہ کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔