ارسام عباس آسٹریلیامیں اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار

ارسام عباس آسٹریلیامیں اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار

یہ اعزاز پانے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ، شہید لیفٹیننٹ ناصر بھی شامل پاکستانی کیڈٹس کی شاندار کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس

اسلام آباد (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دیا گیا ہے ، یہ اعزاز 5مئی کو آسٹریلیا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں نوازا گیا۔ سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں "بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ" کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے ۔ یہ اعزاز پاک فوج کے نوجوان افسران کی عالمی سطح پرشاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 2013سے اب تک بطور فیکلٹی پاک فوج کے 7افسروں اور 2009سے 46 پاکستانی کیڈٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ 2020میں شمالی وزیرستان میں شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد (تمغۂ بسالت) نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بیرون ملک پاکستانی کیڈٹس کی کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی عکاس ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں