حقیقی جمہوریت کو ٹھیک کرنا پڑے گا

 حقیقی جمہوریت کو ٹھیک کرنا پڑے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کے داماد اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نظام کو ٹھیک کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام ایسے ٹھیک نہیں ہو گا، 70 سال سے قوم کو گھما رہے ہیں، قائدِ اعظم زندہ رہتے اور بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی تو نظام ٹھیک رہتا، انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 سال مارشل لا ء رہا ہے تو نظام کیسے ٹھیک ہو گا؟ حقیقی جمہوریت کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں