بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی

بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی

اسلام آباد (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس کمی کا فائدہ صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں  دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 27 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں