وفاقی محتسب:پو لی کلینک کی ادویات کا ریکارڈ، ڈاکٹرز روسٹر طلب
ڈاکٹری نسخہ کے مطابق مکمل ادویات فراہم، الٹرا ساؤنڈ و صفائی میں بہتری کی ہدایت ڈسپنسر یوں کا معیار بہتر، خا لی اسا میاں جلد پر کی جائیں، معائنہ رپورٹ پر احکامات
اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے پولی کلینک ہسپتال میں ہر مریض کو ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے ، ادویات کی خرید اور تقسیم کی تفصیلات اور ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر طلب کرنے سمیت صفائی کا نظام بہتر بنانے ، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیاں قانون کے مطابق جلد پُر کرنے ، پولی کلینک کے تحت ڈسپنسریوں کا معیار اور کارکردگی بہتر بنانے ، ادویات کی تقسیم کا پلان فراہم کرنے ، مریضوں کو ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق مکمل ادویات دینے اور الٹراساؤنڈ کا نظام بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے G-11 میں زیر تعمیر ہسپتال پولی کلینک-2 ٹائم فریم کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محتسب نے معائنہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد یہ ہدایات دی ہیں۔ ٹیم کو متعدد مریضوں نے ادویات نہ ملنے اور لیبارٹری ٹیسٹ اور آپریشن کیلئے سات آٹھ ماہ کی تاریخیں دینے کی شکایات کی تھیں۔ وفاقی محتسب نے پولی کلینک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی بروقت حاضری کیلئے بائیومیٹرک نظام فعال کیا جائے۔ مریضوں کی رہنمائی کیلئے مدد گار ڈیسک بنایا جائے۔