عمران سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکیل کو 10ہزار جرمانہ

عمران سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکیل کو 10ہزار جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا طریقہ کار طے ، ٹرائل کورٹ متضاد حکم نہیں دے سکتی:فیصلہ GHQحملہ کیس، شیخ رشید سمیت متعدد ملزموں کو حاضری کے بعد جانیکی اجازت

راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ملزموں کی حاضری کے بعد 19 مئی تک ملتوی کردی ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت متعدد ملزم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے ضمانت پر ہونے کے باعث حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔ وکیل فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر قانونی مشاورت کرنی ہے ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ جاری کر کے درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے قرار دیا اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائیکورٹ طے کرچکی ہے ، ٹرائل کورٹ کوئی متضاد حکم جاری نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کررہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں