2گروپس میں جھگڑا،لاہو ر ہائیکورٹ میدانِ جنگ بن گیا
جسٹس شہباز رضوی نے ملزموں کی ضمانت خارج کی تو فریقین میں لڑائی ہوگئی تھپڑوں،گھونسوں کا آزادانہ استعمال ،دونوں گروپوں کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور( کورٹ رپورٹر)کیس کی سماعت پر آئے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ،لاہور ہائیکورٹ میدانِ جنگ بن گیا ، جسٹس شہباز رضوی نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملز موں کی ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد فریقین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ، لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپس کے افراد کو حراست میں لے لیا، ملزموں کے خلاف گو جرانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔