قتل کیس کا فیصلہ:مجرم کو سزائے موت 10لاکھ ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنیکا حکم
عارفوالا(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا محمد اشرف عزیز نے قتل کیس کے مجرم کو سزا ئے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کاحکم سنادیا۔۔۔
تھانہ سٹی عارفوالا میں درج مقدمہ کے ملزم احمد علی عرف محمداحمد پر شہری سلیمان کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرعدالت نے سزائے موت کاحکم سنا دیا، مقتول کے ورثا کو10لاکھ روپے بطور ہرجانہ اداکرنے کابھی حکم دیا ، عدم ادائیگی کی صورت میں مزیدچھ ماہ قیدکی سزابھگتناہوگی، عدالت کے فیصلے کے بعدمجرم کوسخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن منتقل کر دیا گیا ۔