مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی
اسلام آباد(اپنے نا مہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج دو مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی اور کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے دونوں مقدمات کی آئندہ سماعت 8 جون مقرر کر دی ہے ۔ یاد رہے تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ کے لڑائی جھگڑے اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غیر قانونی استعمال پر ایف آئی اے کے کیسز زیر سماعت ہیں۔