چیف انفارمیشن کمشنر کی ملاقات،رپورٹ پیش

 چیف انفارمیشن کمشنر کی ملاقات،رپورٹ پیش

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی نے ملاقات کی۔

چیف انفارمیشن کمشنر نے کمیشن کی ششماہی رپورٹ پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے قیام کو تین سال مکمل ہونا ایک اہم سنگ میل ہے جو معلومات تک رسائی کے حق، شفافیت اور عوامی آگاہی میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں