پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونیکا فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان  واپس لینے کیخلاف درخواست  قابل سماعت ہونیکا فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی شق پانچ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی شق پانچ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شق پانچ آئین سے متصادم ہے ،کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار غیر آئینی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں