اے این ایف:10ملزم گرفتار 67 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد
کراچی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک 9 کارروائیوں میں 10 ملزم گرفتار کر کے 67 لاکھ سے زائد مالیت کی 56.70 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
لانڈھی کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلوگرام چرس ،ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 182گرام وزنی 300 ایکسٹیسی گولیاں ،چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ٹرک سے 1.070کلو آئس، 280گرام ویڈ برآمد کر کے 2ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ ریلوے اسٹیشن اٹک کے قریب گاڑی سے 56گرام وزنی 80 عددی ایکسٹیسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار ملزموں کا تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 330گرام آئس برآمد ہوئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔
صدر کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں جم ایکوپمنٹ میں چھپائی 1.220کلوگرام آئس، آئی آئی چندریگر روڈ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں جم ایکوپمنٹ میں چھپائی گئی 770گرام آئس، کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں پٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 38.4کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزم گرفتار کئے گئے ۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 12کلوگرام افیون برآمداور 2 ملزم گرفتار ہوئے ْ۔ تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔