روشن ڈیجیٹل اکاؤ نٹس میں 12ارب 74کروڑڈالر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاؤ نٹس میں 12ارب 74کروڑڈالر موصول

کراچی(بزنس رپورٹر)نومبر2020سے اپریل 2026 تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 12 ارب 74 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اب تک 2 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بیرون ملک واپس منتقل کیے گئے۔ جبکہ 8 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر مختلف سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر مالیاتی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابل واپسی واجبات کی مالیت 2 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔مرکزی بینک کے مطابق نومبر 2020 سے اپریل 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت مجموعی خالص سرمایہ کاری 1 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سرمایہ کاری کے مختلف ذرائع میں اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سب سے نمایاں رہے ، جن میں ایک ارب 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی مرکزی ڈیٹا کے مطابق کنونشنل نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جبکہ روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ کے تحت 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں