ایچ ای سی میں ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام شروع

 ایچ ای سی میں ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام شروع

24 گھنٹے اپلا ئی ، تصدیقی سرٹیفکیٹ ڈیش بورڈ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کے موجودہ عمل کو تبدیل کرتے ہوئے مکمل طور پر آن لائن تصدیق کا آغاز کر دیا ۔نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے آن لائن تصدیق کے لیے چوبیس  گھنٹے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایچ ای سی تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا جسے درخواست دہندہ ڈیش بورڈ سے ڈاؤن لوڈ کر سکے گا ۔ ایچ ای سی اس نظام کے تحت اصل ڈگریوں کی تصدیق کرے گا اور کسی بھی تعلیمی دستاویز کی فوٹو کاپی پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے درخواست دی ہو ئی ہے اور تصدیق کی فیس ادا کر دی ہے ان کی درخواستوں پر 30جون 2026 تک تصدیق کے سابق طریقہ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پچھلے تصدیقی نظام میں تصدیق کی فیس ادا نہیں کی انہیں نئے سسٹم کے ذریعے درخواست دینا ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں