لیاری ایکسپریس سیٹلمنٹ 65فیصدجعلی الاٹمنٹ،نیب کی ابتدائی انکوائری مکمل
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک)کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر نیب نے ابتدائی انکوائری مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق انکوائری میں ملنے والے شواہد کی بنیاد پر کیس انویسٹی گیشن کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، منصوبے کے لیے غیرقانونی الاٹمنٹ، چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کی گئی۔اس کے علاوہ نیب نے چھاپوں کے دوران ہزاروں پلاٹوں کی فائلیں اور شواہد قبضے میں لے لیے ۔نیب ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی فائلوں میں سے 65 فیصد پر جعلی الاٹمنٹ آرڈرز پائے گئے ،جعلی آرڈرز پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ، ایگزیکٹو انجینئر کے دستخط ہیں، 6 مشتبہ افراد، افسران کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کروا دیئے گئے ہیں۔