لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 4جولائی تک کا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 4جولائی تک کا ججز روسٹر جاری

اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26 ججز بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ پر 18 مئی سے 4جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا،پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26ججز بطور سنگل بینچ اور 9 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی  اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل جبکہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انسداد دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کیسز کی اپیلوں اور جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس شاہد کریم سمیت 26 ججز بطور سنگل بینچ کام کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں