اسلام آباد میں رواں سال خلع ،نان نفقہ کے 45ہزارکیسزدائر
ہر ماہ 9ہزار سے زائد کیسز ،تعدادبڑھنے لگی،روزانہ 30سے زائد کورٹ میرجز 23ء میں 85ہزار، 24ء میں 91ہزار ، 2025میں کیسز کی تعداد 1لاکھ ہوگئی
اسلام آباد(رضوان قاضی)وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ،فیملی کورٹس میں کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،عدالتی ذرائع کے مطابق عدالتی اوقات کے ہر گھنٹے میں اوسطاً 38 خلع اور نان نفقہ کے کیسز درج ہو رہے ہیں،رواں سال اب تک 45 ہزار سے زائد خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر ہوچکے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے ،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد فیملی کیسز فائل ہونے لگے ،2023 میں 85 ہزار، 2024 میں 91 ہزار اور 2025 میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد کورٹ میرجز بھی ہونے لگیں،گزشتہ 4 سالوں میں 38 کیسز ایسے تھے جہاں شادی کے محض ایک سے تین ماہ بعد خلع لی گئی،خلع اور نان نفقہ کے زیادہ تر کیسز پسند کی شادی کرنے والے فریقین کی جانب سے دائر ہو رہے ہیں، ادھر وکلاء کاکہناہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔