قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی :کنڈی
نوجوانوں کی فلاح ترجیح ،سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جارہا عوامی مسائل کے حل ،ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا ، گورنر
پشاور (این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی بیانیہ کو مضبوط کرکے دشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا ہے ،خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آپریشن بنیان مرصوص، استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور نفرت کو فروغ دیا جارہا ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی، قومی ہم آہنگی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے ۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔