صدر زرداری کی یومِ آئین پر ناروے کی قیادت کو مبارکباد

صدر زرداری کی یومِ آئین پر  ناروے کی قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم ،حکومت اور عوام کو یومِ آئین پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین دوستانہ تعلقات نہ صرف پروان چڑھ رہے ہیں بلکہ یہ باہمی روابط، جنہیں ناروے میں مقیم متحرک پاکستانی برادری کی موجودگی سے مزید تقویت ملتی ہے ، مسلسل فروغ پاتے رہیں گے ۔صدر مملکت نے ناروے کے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں