پارک کے کمرشل استعمال کیخلاف درخواست،تعمیراتی کام روکنے کا حکم
الفتح پارک گوجرانوالہ کو رہائشی کھیلوں اور سیر کیلئے استعمال کرتے ہیں:درخواستگزار لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پارک کو کمرشل استعمال میں لانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پارک میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال وینس نے شہزاد مغل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی پی ایچ اے ، کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ الفتح پارک گوجرانولہ کو رہائشی کھیلوں اور سیر کیلئے استعمال کرتے ہیں،ضلعی حکومت نے 13 اکتوبر 2025 کو پارک کی جگہ دکانیں بنا کر کرائے پر دینے کا اشتہار جاری کیا،انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے چار دیواری گرا کر درخت کاٹ دئیے ،تفریحی گراؤنڈ کوقانونی طریقہ کار کے بغیر کمرشل استعمال میں نہیں لایا جا سکتا،عدالت پارک کا کمرشل استعمال غیر قانونی قرار ،تعمیراتی اور تجارتی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔