بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب

گیپکو6اگست،آئیسکو اورفیسکوکیلئے 7ستمبر تک درخواستیں جمع کر ا ئی جائینگی

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق حکومت نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے 51سے 100فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجکاری کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا۔فیسکو کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2026 مقرر کی گئی ، گیپکو کیلئے سرمایہ کار 6 اگست 2026 تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ، آئیسکو کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی۔ہر کمپنی کیلئے درخواست کے ساتھ 14 لاکھ روپے کی ناقابل واپسی فیس لازمی قرار دی گئی، نجکاری عمل سے متعلق آن لائن بریفنگ سیشن 3 جون 2026 کو زوم پر ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں