28ویں ترمیم پر حکومت سنجیدہ نہیں
راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیاسے گفتگوکرتے کہا ہے سیاسی مسائل کا حل سیاسی طر یقے سے ہی نکلے گا۔
مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے ، میری خواہش ہے دروازے بند نہ ہوں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی معاملے پر کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے ، ہمارا بڑا معصوم سا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔