سی پیک ترقی کا جامع ویژن
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک)دونوں ممالک کی دوستی کا عملی مظہر ہے۔۔۔
جو صرف انفراسٹرکچر منصوبہ نہیں بلکہ ترقی، خوشحالی اور علاقائی روابط کا ایک جامع ویژن ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ یہ اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی ایک لازوال شراکت داری ہے ۔ دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔