عیدالاضحی پر سری پائے جلانے پر پابندی ،دفعہ 144نافذ

عیدالاضحی پر سری پائے جلانے  پر پابندی ،دفعہ 144نافذ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )عید الاضحیٰ کے موقع پرپنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت سری پائے جلانے اور بھوننے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سے شدید ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پیدا ہوتا ہے ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ افسر وں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں