صرافہ بازار میں تاجر پر تشدد، ایف آئی اے افسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر صرافہ بازار میں تاجر کو زدوکوب کرنے کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل علی مردان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
واقعے میں ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل محمد اقبال کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے ۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران موجود خاتون اہلکار رباب کا بھی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں تبادلہ کردیا گیا۔ چھاپے کے دوران ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل نے دکان دار پر تشدد کیا تھا۔