غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 8.7فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 2.001 ارب ڈالر کی بیرون ملک منتقلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.841 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہے۔