بجلی 1.93 روپے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل
اسلام آباد(نامہ نگار)نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بجلی 1.93روپے سستی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لیکر بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔
ڈسکوز کی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی۔سماعت کے دوران ڈسکوز نے کہا کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی،سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔