پختونخوا کا زمینداروں سے سوا 2 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

 پختونخوا کا زمینداروں سے  سوا 2 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت 2لاکھ 25ہزارٹن گندم زمینداروں سے خریدنے جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت اپنے وسائل سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ زمینداروں کو گندم کی قیمت 24 گھنٹے کے اندر مال سپلائی کے بعد کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں