عید الاضحی:سٹیٹ بینک راولپنڈی کا 13 مویشی منڈیوں میں ’’گو کیش لیس‘‘ مہم کا آغاز
راولپنڈی (آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی نے عیدالاضحی کے موقع پر 13مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس مہم کا آغاز کرتے ہوئے سٹالز قائم کر دیئے۔۔۔
جہاں پر بینکوں کے نمائندے ہمہ وقت موجودہوں گے جو خریداروں اور بیوپاریوں میں ڈیجیٹل آگاہی پیدا کرنے اور انہیں آن لائن ادائیگیوں کے لئے رجسٹر کرنے کا کام انجام دیں گے تاکہ جانوروں کی خرید و فروخت ڈیجیٹل طور پر ہو سکے۔