ہائیکورٹ:یونیورسٹیزمیں منشیات کیخلاف اقدامات ،رپورٹ طلب

ہائیکورٹ:یونیورسٹیزمیں منشیات کیخلاف اقدامات ،رپورٹ طلب

ایچ ای سی کو مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس کو شامل کرنے کی ہدایت ضلعی انتظامیہ،پولیس منشیات کیخلاف اقدامات اٹھائے ، مانیٹرنگ کرے :جسٹس انعام امین

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی دارالحکو مت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں ایچ ای سی سے یونیورسٹیوں میں منشیات کیخلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایچ ای سی کو مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس کو شامل کرنے جبکہ وزارت تعلیم کو منشیات کے خاتمے سے متعلق رولز وفاقی حکومت سے منظور کروانے کی ہدایت کردی، درخواست گزار وکیل کاشف ملک نے انمول پنکی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کراچی میں ایک کیس چل رہا ہے اس میں بھی رائیڈر اور ڈلیوری بوائز کے ملوث ہونے کا کہا گیا ہے ،جسٹس انعام امین منہاس نے کہا میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ منشیات رائیڈر اور ڈلیوری بوائے کے ذریعے منتقل ہوتی ہے ، ایچ ای سی حکام نے بتایاکہ جو بھی رائیڈر یا ڈلیوری بوائے آتا ہے پہلے اسکی چیکنگ کی جاتی ہے ، جسٹس انعام امین منہاس نے کہا تعلیمی اداروں میں باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور رپورٹ پیش کی جائے ،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اورپولیس منشیات کیخلاف اقدامات اٹھائے اور مانیٹرنگ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں