پنکی کو پروٹوکول ،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کراچی پولیس چیف آئی جی سندھ کو ارسال

پنکی کو پروٹوکول ،تحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ کراچی پولیس چیف   آئی جی سندھ کو ارسال

کراچی(سٹاف رپورٹر) منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دئیے جانے کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے کراچی پولیس چیف اور آئی جی سندھ کو ارسال کردی۔

 ذرائع کے مطابق 4 روز تک جاری رہنے والی تحقیقات میں 10 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ متعدد اہلکاروں سے تفصیلی پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ رپورٹ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی سنگین غفلت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنکی کو عدالت میں موبائل فون فراہم کیا گیا جبکہ ساؤتھ زون کے بعض افسران اور گارڈن تھانے کے اہلکاروں کے درمیان مسلسل رابطے بھی سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے ہر لمحے کی صورتحال شیئر کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے جبکہ دو پولیس افسران کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں