این فائیو بحالی:ایشیائی انفراسٹرکچر بینک32کروڑ ڈالر قرض دیگا

 این فائیو بحالی:ایشیائی انفراسٹرکچر بینک32کروڑ ڈالر قرض دیگا

اسلام آباد (اے پی پی)اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے درمیان نیشنل ہائی وے این فائیوکی بحالی کے لیے 320.16 ملین امریکی ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

 یہ منصوبہ نیشنل ہائی وے (این-5) کے اہم حصوں پر مشتمل ہے جو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے گزرتی ہوئی پاکستان کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ معاہدے پر سیکر ٹری اقتصادی امور ڈویژن حمیر کریم اور اے آئی آئی بی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کلائنٹس کانسٹنٹن لیمیٹووسکی نے دستخط کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں