ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ،رانا تنویر حسین
گندم کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور سرکاری اعداد و شمار کے منافی ہیں
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ،قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور سرکاری اعداد و شمار کے منافی ہیں۔ نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کے 12ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غذائی تحفظ، قیمتوں کے استحکام اور ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے ۔ وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خریداری کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے ، سٹاک رپورٹنگ میں شفافیت کو بہتر بنایا جائے۔