ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں : جسٹس عالیہ نیلم
نئے سول ججوں کو دیانت، غیر جانبداری ، قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سول ججوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ انصاف فراہمی مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سول ججوں کو پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا۔وہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے سول ججوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہی تھیں ۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے حلف لیا، جسٹس عالیہ نیلم نے خطاب میں مزید کہا عوام کو عدالتوں سے توقعات وابستہ ہیں، ججوں کو چاہیے وہ فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، عدلیہ پر عوامی اعتماد ججز کے کردار، رویے اور فیصلوں سے مضبوط ہوتا ہے ، انہوں نے نئے ججوں پر زور دیا کہ وہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں اور کسی دباؤ یا خوف کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں حائل نہ ہونے دیں۔