سزا معطلی کی درخواست، نوٹس جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس میں صنم جاوید کی سزا معطل کر نے کی درخواست پر فریقین کو 2 جون کیلئے نوٹس جاری کر د ئیے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ تھانہ شادمان کیس میں صنم جاوید نامزد ملزم نہیں، ان کے خلاف سی ڈی آر، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کوئی ثبوت نہیں ،سرکاری گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے ، ماتحت عدالت نے حقائق نظر انداز کرکے سزا سنائی ، استدعا ہے کہ عدالت سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دے ۔