کون سا سیاسی لیڈر کہاں عید منائے گا ۔۔۔؟
لاہور ( سپیشل رپورٹر)مختلف سیاستدان عید الا ضحی منانے کے لئے اپنے اپنے آ بائی علاقوں میں چلے گئے۔۔۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز ، سابق گورنر پنجاب چو دھری سرور،سردار لطیف کھوسہ،خواجہ سعد رفیق ، اعتزاز احسن، سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ، وفاقی وزیر علیم خان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، ہمایوں اختر خان اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ لاہور میں عید منائیں گے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاڑکانہ میں نماز عید ادا کریں گے ،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان عید اپنے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں منائیں گے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان ، اعجاز چودھری، محمود الرشید اور یاسمین راشد جیل میں عید منائیں گے ، چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ،شافع حسین او رسالک حسین گجرات ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید،چودھری نثار راولپنڈی ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان ، فواد چودھری جہلم ، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے ، رانا ثنا اللہ فیصل آباد ،راجہ پرویز اشرف گوجر خان،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، شیری رحمان ، شیریں مزاری ،اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔