مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت قدرتی اثاثوں میں شمار ہونے والی مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہر سال کی طرح رواں سال بھی گرمی کے کے آغاز ہی پر آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
ایف 5 کے عقب میں مارگلہ کی پہاڑیوں پرلگی آگ کوتیز ہواؤں نے مزید ہوا دی،جس سے آگ کے شعلے بلند اوردھوئیں کے بادل اٹھتے رہے ،ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 65 سے زائد افراد حصہ لے رہے تھے ، تاہم تیز ہوا چلنے کی وجہ سے عملے کو آگ پر قابو پانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا۔ آخر کار شام تقریباً 6 بج کر 43 منٹ پر ضلعی انتظامیہ نے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ آگ لگنے کے مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔